آرمی چیف کوتمغہ جمہوریت دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2019

ایوان آرمی چیف کی ملکی سلامتی کے لئے بطورپروفیشنل سولجرکردارادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے، متن: فوٹو: فائل

ایوان آرمی چیف کی ملکی سلامتی کے لئے بطورپروفیشنل سولجرکردارادا کرنے کوتحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے، متن: فوٹو: فائل

 لاہور: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تمغہ جمہوریت دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے۔

تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملکی سلامتی کے لئے بطور پیشہ ور سپاہی کردار ادا کرنے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ایوان پاکستان میں جمہوریت کی بقا اور استحکام کے لئے بھی قمرجاوید باجوہ کے غیر جانبدارانہ کردار کوسراہتا ہے۔

قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو جمہوریت کی بقا، استحکام اور ملک کے جمہوری اداروں کے تحفظ پرتمغہ جمہوریت سے نوازا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔