آئندہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز کیلئے شامی حکومت کیخلاف کارروائی ناگزیر ہے، امریکی صدر

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2013
اگر بشارالاسد حکومت کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو القاعدہ جیسے نیٹ ورک شام میں پناہ لینے لگیں گے، امریکی صدر باراک اوباما   فوٹو : فائل

اگر بشارالاسد حکومت کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو القاعدہ جیسے نیٹ ورک شام میں پناہ لینے لگیں گے، امریکی صدر باراک اوباما فوٹو : فائل

واشنگٹن: امریکی صدرباراک اوباما نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے خلاف اب اگر کارروائی نہ کی گئی تو آئندہ کوئی بھی ملک کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے گریز نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے باراک اوباما نے کہا کہ شام میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی جس کا جواب امریکا کو دینا ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عراق اور افغانستان کی طرح شام میں فوج نہیں اتاریں گے، کارروائی کا مقصد بشارالاسد حکومت گرانا نہیں بلکہ اس کے کیمیائی ہتھیار تباہ کرنا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر بشارالاسد حکومت کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو القاعدہ جیسے نیٹ ورک شام میں پناہ لینے لگیں گے۔ روس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ روس شام کے حق میں مضبوطی سے کھڑا ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے روسی تجویز کے باعث ہی کانگریس میں شام پر کارروائی کے سلسلے میں ووٹنگ کو مؤخر کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔