- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
- بیوی کو آگ لگا کر قتل کرنے والا اشتہاری ملزم بہن اور بہنوئی سمیت گرفتار
- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
کراچی: عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج کا اختتام تیزی کے ساتھ ہوا، اور 100 انڈیکس 113 پوائنٹس کے ساتھ 33 ہزار 855 پر پہنچ کر بند ہوا، تاہم ڈالر کی قیمت کو آج بھی بڑھنے سے کوئی نہ روک سکا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کے اضافے سے 157 روپے37 پیسے کی سطح پر پہنچی تو اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے157 روپے70 پیسے پر بند ہوئی۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا کردیا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کم ہوکر 1392 ڈالر کی سطح پر آگئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں بالترتیب 350 روپے اور 300 روپے اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 79 ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 67 ہزار 730 روپے تک پہنچ گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔