سچ کہنے پر ٹرمپ برطانوی سفیر سے ناراض، ساتھ کام کرنے سے انکار

ویب ڈیسک  منگل 9 جولائی 2019
برطانوی سفیر نے صدر ٹرمپ کے طرز حکومت کو نااہل اور ناکارہ کہا تھا۔ فوٹو : فائل

برطانوی سفیر نے صدر ٹرمپ کے طرز حکومت کو نااہل اور ناکارہ کہا تھا۔ فوٹو : فائل

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں تعینات برطانوی سفیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اُن کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہےتاہم برطانوی وزیراعظم نے سر کِم ڈراک کو کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بارے میں نامناسب الفاظ کے استعمال پر برطانوی سفیر کے ساتھ قطع تعلق کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی صدر نے برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز پر برہمی کا اظہار کیا اور برطانوی سفیر کو ’احمق‘ کہا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے امریکا میں تعینات اپنے سفیر کا دفاع کرتے ہوئے سر کِم ڈارک کو مکمل اعتماد کا یقین دلایا اور سفارتی ذمہ داریاں نبھاتے رہنے کی ہدایت دی ہے جس پر امریکی صدر نے وزیراعظم تھریسامے کو بھی ہدف تنقید بنایا اور بریگزٹ ناکامی کا ملبہ وزیراعظم پر ڈال دیا۔

یہ پڑھیں : برطانوی سفیر کی لیک ہونے والی ای میلز میں ٹرمپ سے متعلق حیران کن انکشافات

واضح رہے کہ امریکا میں تعینات برطانوی سفیر کی سرکاری ای میلز افشا ہوگئی تھیں جس میں امریکی صدر کی طرز حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سر کم ڈراک نے وائٹ ہاؤس کو غیر محفوظ، نااہل اور ناکارہ قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔