فہد مصطفیٰ نے اپنا ایوارڈ عاطف حسین مرحوم کے نام کردیا

کلچرل رپورٹر  منگل 9 جولائی 2019
فہد مصطفیٰ کو 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین کرٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

فہد مصطفیٰ کو 18 ویں لکس اسٹائل ایوارڈ میں بہترین کرٹکس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

 کراچی: ڈرامہ وفلم کے معروف اداکار فہد مصطفی نے اپنا پہلا ملنے والا 18واں لکس اسٹائل ایوارڈ ٹی وی کے نامور ہدایتکار سید عاطف حسین مرحوم کے نام کر دیا۔

18واں لکس سٹائل ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد کی گئی ، جس میں ماضی کی سپر اسٹار جوڑی شبنم اور ندیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا، معروف اداکار فہد مصطفٰی جن کے بارے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنے کی امید کی جارہی تھی انہیں بہترین کرٹکس ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے اپنا ایوارڈ ماوراحسین سے  وصول کیا۔

فہد مصطفیٰ نے ایوارڈ وصولی کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فلم لوڈویڈنگ کے ہدایت کاراور پروڈیوسرز نبیل قریشی اور فضا علی مرزا کا  شکریہ ادا کیا جب کہ انہوں نے اپنا ایوارڈ  ٹی وی کے معروف ہدایت کار سید عاطف حسین کے نام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔