ریس مکمل ہونے سے قبل جشن فتح، ایتھوپین ایتھلیٹ کو شرمندگی کا سامنا

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2019
ہوگوس گیبرہیوٹ نے آخری چکر مکمل کرکے 10ویں پوزیشن پر اختتام کیا۔ فوٹو: فائل

ہوگوس گیبرہیوٹ نے آخری چکر مکمل کرکے 10ویں پوزیشن پر اختتام کیا۔ فوٹو: فائل

لوزان: ایتھوپین رنر ہوگوس گیبرہیوٹ کو 5 ہزار میٹر ریس میں سنگین غلطی پر شرمندگی کا سامنا رہا۔

ہوگوس گیبرہیوٹ نے ایک راؤنڈ قبل ہی فتح کا جشن منانا شروع کردیا اور شائقین کی جانب دیکھ کر ہاتھ ہلایا مگر پھر اپنی غلطی کا احساس ہونے پر شرمندہ ہو گئے، یہ واقعہ ڈائمنڈ لیگ کے دوران پیش آیا۔

ہوگوس گیبرہیوٹ نے آخری چکر مکمل کرکے 10ویں پوزیشن پر اختتام کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔