کیویز سے سیمی فائنل، بھارت میں 150 کروڑ روپے سٹے بازارمیں داؤ پر لگے

اسپورٹس ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2019
نیٹ ورک دہلی کے متصل فرید آباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گروگرام تک پھیلا ہوا ہے جب کہ دہلی پولیس سدباب کیلیے کوشاں ہے۔ فوٹو: فائل

نیٹ ورک دہلی کے متصل فرید آباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گروگرام تک پھیلا ہوا ہے جب کہ دہلی پولیس سدباب کیلیے کوشاں ہے۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارتی سٹے بازار میں نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل پر 150 کروڑ روپے کوہلی الیون پر لگادیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی میں سٹے باز اس موقع سے مال بنانے کیلیے سرگرم ہیں، پولیس کے مطابق غیرقانونی سٹے بازار میں 150 کروڑ تک کی رقم دائو پر لگی، یہ نیٹ ورک دہلی کے متصل فرید آباد، غازی آباد، نوئیڈا اور گروگرام تک پھیلا ہوا ہے جب کہ دہلی پولیس سدباب کیلیے کوشاں ہے۔

ڈپٹی کمشنر پولیس مدھر ورما نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے سٹہ آپریٹرز کی نگرانی کیلیے اقدامات کیے اور ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ہم نے فائیو اسٹار ہوٹلز اور گیسٹ ہائوسز کو بھی نظر میں رکھا ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔