حیدرآباد میں زیرتعمیر 3منزلہ عمارت گرگئی، 3 مزدور جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 11 ستمبر 2013
عمارت کے اندر 4 سے 5 مزدور کام کر رہے تھے جو عمارت کے منہدم ہوتے ہیں اس کے ملبے تلے دب گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

عمارت کے اندر 4 سے 5 مزدور کام کر رہے تھے جو عمارت کے منہدم ہوتے ہیں اس کے ملبے تلے دب گئے۔ فوٹو: ایکسپریس

حیدرآباد: لیاقت کالونی میں زیر تعمیر 3 منزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے لیاقت کالونی میں  زیر تعمیرعمارت زور دار دھماکے سے زمین بوس ہو گئی، عمارت کے اندر 4 سے 5 مزدور کام کر رہے تھے جو عمارت کے منہدم ہوتے ہی اس کے ملبے تلے دب گئے۔ عمارت کا ملبہ حیسکو کی تنصیبات پر گرا جس سے علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر ملبہ ہٹانے کا کام شروع کر دیا ہے، ملبے تلے دبے مزدوروں میں سے 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں جب کہ دیگر مزدوروں کی تلاش جاری ہے،عمارت کی تعمیر 4 ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔