کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں انجن سے علیحدہ ہوگئیں

ویب ڈیسک  بدھ 10 جولائی 2019
علیحدہ ہونے والی بوگیوں کے مسافر برتھوں سے گرگئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو:فائل

علیحدہ ہونے والی بوگیوں کے مسافر برتھوں سے گرگئے اور ان میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فوٹو:فائل

خانیوال: کراچی سے پنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں فرید آباد میں انجن سے علیحدہ ہوگئیں۔

پاکستان ایکسپریس کی بوگیاں ریلوے اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر علیحدہ ہوئیں۔ بوگیوں کو انجن سے ملانے والا جوائنٹ اچانک ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں انجن آگے نکل گیا اور بوگیاں پیچھے رہ گئیں۔ شدید جھٹکے لگنے کے باعث مسافر برتھوں سے گرگئے اور ان میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

حکام کے مطابق ٹرین سے علیحدہ ہونے والی بوگیاں فرید آباد کے نزدیک کھڑی ہیں۔ پاکستان ایکسپریس کے مسافروں نے تاخیر پر شدید احتجاج کیا۔ مسافر تاحال بے سروسامانی کی حالت میں انتظامیہ اور امداد کے منتظر ہیں۔ جناح ایکسپریس حادثے کے باعث تمام ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔