بھارت کی سیمی فائنل میں شکست پر پاکستانی شائقین خوشی سے سرشار

ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘۔


Sports Desk July 11, 2019
ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے‘۔ فوٹو: فائل

OSLO: بھارت کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست پر پاکستانی شائقین خوشی سے سرشار ہو گئے۔

بھارت کی سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد سوشل میڈیا پرتصاویر اور پیغامات میں پاکستانی شائقین نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ مجھے اس موقع پر بھارت کی گروپ مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست یاد آگئی جس میں بقول ان کے بھارت دانستہ ہارا تھا تاکہ سیمی فائنل میں پاکستان کی شمولیت روکی جا سکے، انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 'اور ہارو جان بوجھ کر انگلینڈ سے'۔

مقبول خبریں