- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
- امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
دور دراز ایسٹیرائیڈ پر جاپانی خلائی جہاز کی کامیاب لینڈنگ اور ڈرلنگ
ٹوکیو: جاپانی خلائی ایجنسی ’’جاکسا‘‘ کا تیار کردہ خودکار خلائی جہاز ’’ہایابوسا2‘‘ اپنے ساڑھے چار سالہ سفر کے بعد ’’162173 ریوگو‘‘ (Ryugu) کہلانے والے شہابیے پر کامیابی سے اتر گیا ہے۔ اگرچہ اس سے پہلے بھی چند شہابیوں تک خودکار خلائی جہاز پہنچ چکے ہیں لیکن ہایابوسا2 اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس نے ’’ریوگو‘‘ پر اتر کر وہاں کی کھدائی (ڈرلنگ) کی ہے اور شہابیے کی سطح کے اندر سے مٹی کے نمونے جمع کیے ہیں۔
اس طرح یہ انسانی تاریخ میں وہ پہلا موقعہ ہے کہ جب زمین سے بھیجی گئی کسی خودکار مشین نے دوسرے شہابیے پر کھدائی (ڈرلنگ) کا عمل انجام دیا ہے اور نمونے جمع کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ کامیابی صرف مریخ کے ضمن ہی میں حاصل کی جاسکی تھی۔
واضح رہے کہ ریوگو شابیے (ایسٹیرائیڈ) کا مدار زمین اور مریخ کے درمیان واقع ہے۔ اس شہابیے پر اترنے کےلیے جاپانی خلائی ایجنسی ’’جاکسا‘‘ نے ہایابوسا2 مشن کو دسمبر 2014 میں روانہ کیا تھا۔ یہ گزشتہ برس کے اختتام تک ریوگو تک پہنچ چکا تھا اور اسی کے ساتھ ساتھ مدار میں گردش کررہا تھا۔ ہایابوسا2 لینڈر کو پہلی بار فروری 2019 میں آزمائشی طور پر تھوڑی سی دیر کےلیے ریوگو پر اتارا گیا اور یہ سطح سے کچھ نمونے جمع کرنے کے فوراً بعد اپنے مدار میں واپس پہنچا دیا گیا۔
ہایابوسا2 کی لینڈنگ کے بعد بھیجی گئی اوّلین تصاویر: نچلی تصویر میں ریوگو کی سطح دکھائی دے رہی ہے جبکہ اوپر والی تصویر میں ہایابوسا2 لینڈر کا نچلا حصہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ہایابوسا2 کی دوسری اور اصل لینڈنگ آج یعنی 11 جولائی 2019 کے روز، جاپانی وقت کے مطابق صبح تقریباً دس بجے شروع ہوئی جو نہایت آہستگی اور احتیاط کے ساتھ تقریباً پچاس منٹ میں مکمل ہوئی۔ اپنی جگہ پر مستحکم ہونے کے بعد ہایابوسا2 لینڈر نے اپنے ڈرلنگ کے آلات کھول لیے ہیں اور ریوگو کے اندرونی حصوں سے نمونے جمع کرنے میں مصروف ہے۔ متوقع طور پر یہ کام کل یعنی 12 جولائی 2019 تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ہایابوسا2 ایک بار پھر وہاں سے بلند ہوگا اور اپنے سابقہ مقام پر واپس آجائے گا۔
منصوبے کے مطابق، یہ دسمبر 2019 میں ریوگو ایسٹیرائیڈ کو خیرباد کہے گا اور ایک سالہ سفر کے بعد دسمبر 2020 تک زمین پر واپس پہنچ جائے گا۔ ریوگو کے اندرون سے حاصل شدہ مٹی کے نمونوں کا تجزیہ کرکے ماہرین ہمارے نظامِ شمسی کی تاریخ، ارتقاء اور ساخت کے بارے میں اپنی معلومات اور نظریات کو بہتر بناسکیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔