صبا قمر نے ڈرامہ ’’چیخ ‘‘  میں کام کرنے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2019
معاشرے کے مسائل کے خلاف ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا، صبا قمر۔ فوٹو: فائل

معاشرے کے مسائل کے خلاف ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا، صبا قمر۔ فوٹو: فائل

 کراچی: اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ’چیخ‘ جیسے معاشرتی مسائل پر مبنی ڈرامے میں کام کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتی ہوں۔

صبا قمر کا  ڈرامہ  ’چیخ ‘ سے متعلق کہنا تھا کہ  ہمیں معاشرے میں  بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہت سی باتیں ایسی بھی ہیں جن سے متعلق ہمیں بات کرنے کی ضرورت بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں پیش آنے والے مسائل کے حل اور اس کی اصل عکاسی کرنے کے لیے ’چیخ‘ جیسے سیریل میں کام کرنے کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھی۔

اداکارہ نے  کہا کہ میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ ہمیں اپنے معاشرے کے مسائل پر بات کرنے کی ضرورت ہے اور جن مسائل کا ہم لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے اگر ان مسائل کے خلاف ہم آواز بلند نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا۔

واضح رہے کہ  ڈرامہ ’چیخ ‘ میں صبا قمر ’منت‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں جس میں وہ اپنی قتل ہونے والی دوست کو انصاف دلانے کے لیے اپنے ہی دیور کے خلاف اُٹھ کھڑی ہوتی ہیں جب کہ  ڈرامے میں صبا قمر کے ساتھ اعجاز اسلم، بلال عباس،عماد عرفانی بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔