3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والا جعلی عامل گرفتار

ویب ڈیسک  جمعرات 11 جولائی 2019
ملزم آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (فوٹو: فائل)

ملزم آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا تھا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے (فوٹو: فائل)

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر کے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیراخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی عامل کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی تصاویر اور ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیض اللہ کوریجو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم شاہنواز ایک جعلی آستانے کا گدی نشین بنا ہوا تھا اور آستانے پر نہ آنے والی خواتین کو ویڈیو کالنگ کے ذریعے دم کرتا اور ان کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتا تھا اور ان سے پیسے بٹورتا تھا۔

فیض اللہ کوریجو کا کہنا تھا کہ ملزم جعلی آئی ڈیز بناکر خواتین کی ویڈیو اور تصاویر وائرل کرنے کی دھمکی دیتا تھا اور خواتین کو اپنے پاس بلواتا تھا اور ملزم کئی خواتین کو بلیک میل کرکے ایزی پیسہ اور موبی کیش کے ذریعے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے، ملزم نے موبائل پر والٹ پاس ورڈ بنا رکھا تھا جسے ایف آئی اے نے توڑا اور 3 ہزار سے زائد خواتین کی غیر اخلاقی ویڈیو اور  تصاویر برآمد کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔