بھٹ شاہ، ڈگری کالج کی فیسوں میں لاکھوں کے غبن کا انکشاف

نامہ نگار  جمعرات 12 ستمبر 2013
 کچھ سینئر کلرک ہرنئے پرنسپل کو یرغمال بنا لیے ہیں جس وجہ سے کرپشن کے ساتھ ساتھ کالج کا ماحول بھی خراب ہورہا ہے، کالج کمیٹی

کچھ سینئر کلرک ہرنئے پرنسپل کو یرغمال بنا لیے ہیں جس وجہ سے کرپشن کے ساتھ ساتھ کالج کا ماحول بھی خراب ہورہا ہے، کالج کمیٹی

بھٹ شاہ: بھٹ شاہ ڈگری کالج میں اسکول فیس میں لاکھوں کے غبن کا انکشاف، کالج انتظامیہ اور پیرنٹس کمیٹی میں شدید اختلافات، پرنسپل اور عملے پرخوردبرد کے الزامات ، کالج کے ماحول کو خراب کرنیوالے عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق بھٹ شاہ ڈگری کالج میں پڑھنے والے طلبہ و طالبات کی فیسوں میں لاکھوں کی کرپشن کا انکشاف ہونے پر ریجنل ڈائریکٹر کالج حیدرآباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کالج پرنسپل کو ہدایت کی ہے کہ طالب علموں کی فیس کی بینک اسٹیٹمنٹ اور ووچر فوری طور پر بھیجے جائیں۔

کمیٹی ممبران نے الزام لگایا کہ کالج میں کچھ سینئر کلرک ہرنئے پرنسپل کو یرغمال بنا لیے ہیں جس وجہ سے کرپشن کے ساتھ ساتھ کالج کا ماحول بھی خراب ہورہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔