نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل دیکھنے کے دوران 2 بھارتی کرکٹ شائقین کی موت

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 جولائ 2019
میچ دیکھنے کے دوران اشوک پسوان نامی شائق کی حالت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے دوران ہی وہ ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

میچ دیکھنے کے دوران اشوک پسوان نامی شائق کی حالت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے دوران ہی وہ ہلاک ہوگئے۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: نیوزی لینڈ سے سیمی فائنل دیکھنے کے دوران 2 بھارتی کرکٹ شائقین کی موت واقع ہوگئی۔

بھارتی ریاست بہار میں بدھ کے روز ٹی وی پر میچ دیکھنے کے دوران اشوک پسوان نامی شائق کی حالت خراب ہوئی، اسپتال لے جانے کے دوران ہی وہ ہلاک ہوگئے۔

دوسرا واقعہ کولکتہ میں پیش آیا جب دھونی کے رن آؤٹ ہوتے ہی ایک سائیکل شاپ کے مالک سری کانتا ماٹے نیچے گرے، انھیں اسپتال لے جایا گیا جہاں پر ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔