شعیب اختر بھارتی ٹیم کی وکالت کرنے لگے

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 12 جولائ 2019
بھارتی شائقین ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

بھارتی شائقین ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی، سابق فاسٹ بولر۔ فوٹو: فائل

مانچسٹر:  سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شکست خوردہ بھارتی ٹیم کی وکالت شروع کردی۔

شعیب اختر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر بھارت کے شائقین سے درخواست کی کہ وہ ویرات کوہلی الیون پر غصہ نہ کریں کیونکہ اس نے پورے ٹورنامنٹ میں اچھی کرکٹ کھیلی۔ اسی طرح شعیب اختر نے دھونی کو ’لیجنڈ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ڈائیو لگالیتے تو رن آئوٹ سے بچ سکتے تھے۔

سابق اسپیڈ اسٹار نے رویندرا جڈیجا کو قدرے بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس گیند پر وہ آئوٹ ہوئے وہ چھکے والی تھی مگر تھوڑی اوپر اٹھ گئی جس سے وکٹ گنوانا پڑی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔