- سندھ ہائیکورٹ میں جج اور سینئر وکیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ
- عدلیہ میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت، حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم
- پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور عمران خان کی رہائی کیلیے پشاور میں ریلی کا اعلان
- ہائی کورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس کی زیرصدارت فل کورٹ اجلاس جاری
- اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے
- حافظ نعیم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس
- خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
- اسپیکر کے پی اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم
- امریکا میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی
- آئی پی ایل؛ ’’پریتی زنٹا نے مجھے اپنے ہاتھوں سے پراٹھے بناکر کھلائے‘‘
- اسلام آباد میں ویزا آفس آنے والی خاتون کے ساتھ زیادتی
- اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت قیدیوں سے ملاقات پر دو ہفتے کی پابندی ختم
- توانائی کے بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا ترجیح میں شامل ہے، امریکا
- ہائیکورٹ کے ججزکا خط، چیف جسٹس سے وزیراعظم کی ملاقات
- وزیر اعلیٰ پنجاب کا مسیحی ملازمین کیلیے گڈ فرائیڈے اور ایسٹر بونس کا اعلان
- سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں اضافہ
- بلوچستان : بی ایل اے کے دہشت گردوں کا غیر ملکی اسلحہ استعمال کرنے کا انکشاف
- سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کی زیرصدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اعلیٰ سطح اجلاس
- قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا
رنگانا ہیراتھ سری لنکن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے
کولمبو: رنگانا ہیراتھ سری لنکن کرکٹر آف دی ایئرکا ایوارڈ لے اڑے، اسپنر کو ٹیسٹ کے بہترین بولر کا اعزاز بھی ملا۔
سابق کپتان سنگاکارا نے ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بیٹسمین کی ٹرافی پائی، انھیں پیپلز پلیئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی سالانہ ایوارڈز تقریب گذشتہ شب منعقد ہوئی، اسپنر رنگانا ہیراتھ کوکرکٹر آف دی ایئر اعزاز سے نوازا گیا، انھوں نے اس کے لیے گذشتہ سال کے بہترین پلیئر اور موجودہ آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر سنگاکارا کو مات دی، کونسل کا پیپلز چوائس ایوارڈ بھی اس وقت سنگاکارا کے ہی قبضے میں ہے، انھیں بہترین ٹیسٹ بیٹسمین کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا جبکہ پیپلز ایوارڈ بھی انہی کے حصے میں آیا، ٹیسٹ کے بہترین بولر کا اعزاز ہیراتھ کو ملا، انھوں نے زیر جائزہ مدت کے دوران 22.13 کی اوسط سے46 ٹیسٹ وکٹیں اپنے نام کیں، وہ 2012 میں دنیا بھر میں ٹاپ بولر رہے۔
ہیراتھ سری لنکا کے تیسرے بولر ہیں جنھوں نے ٹیسٹ وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی، وہ اس سنگ میل تک مارچ میں بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران پہنچے تھے۔ دوسری جانب سنگاکارا نے رواں برس صرف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 441 رنز اسکور کیے، چار اننگز میں اسٹار بیٹسمین نے تین سنچریاں اسکور کی تھیں۔ دلشان نے بہترین ون ڈے بیٹسمین کا ایوارڈ جیتا جبکہ اس طرز میں لسیتھ مالنگا کو بہترین بولر قرار دیا گیا، انجیلو میتھیوز نے سال کے بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کیا، مسلسل دوسرے سال ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دنیش چندیمل کے نام رہا۔
کپتان ششی کلاسری وردنے نے بہترین ویمن کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا، انھیں سال کی بہترین آل راؤنڈر بھی قرار دیا گیا، دیپیکا راسنگیکا بہترین بیٹسویمن اور چمانی سینیویرتنا بہترین ون ڈے بولر کے ایوارڈ پر قابض ہوئیں، یاد رہے کہ سری لنکن ویمنز ٹیم نے فروری میں منعقدہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ایک وکٹ سے اپ سیٹ شکست دی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔