ٹرین حادثے میں ہلاکتیں 24 ہوگئیں، تحقیقاتی رپورٹ 3 روز میں مکمل کی جائے گی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2019

حادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔ فوٹو: فائل

حادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: اکبر بگٹی ایکسپریس حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں مکمل کی جائے گی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ آئندہ تین روزمیں مکمل کی جائے گی۔ گریڈ 21 کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرز پر مشتمل انکوائری ٹیم حادثے کے حوالے سے ٹرین ڈرائیور، اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور اور گارڈ سے تحقیقات کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹرظفر کلورسمیت دیگر افسران جائے حادثے پر پہنچ چکے ہیں، جوحادثے کی ابتدائی رپورٹ تین روز میں مکمل کرکے چیئرمین ریلوے کو بھجوائیں گے۔

گزشتہ روز  رحیم یار خان کے قریب ولہار ریلوے اسٹیشن پر اکبر ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق اور100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔