- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
- انوار الحق کاکڑ، ایمل ولی بلوچستان سے بلامقابلہ سینیٹر منتخب
بیٹے کے قاتلوں کو معاف کیا ہے، غلطی نہیں کی، اورنگزیب
لاہور: شاہ زیب کے والد اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے کے قاتلوں کو معاف کیا ہے،کوئی غلطی نہیں کی ۔
اس کیس میں بہت سے لوگ بک گئے تھے، میں بڑی مشکل سے گواہوں کو عدالت میں لے کرجاتا تھا۔ بدھ کو ایکسپریس نیوزکے پروگرام ’’ٹودی پوائنٹ‘‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ میں نے بہت سے لوگوں کی بہتری کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ میں آج بھی رات کو روتا ہوں ،میں اپنی اولاد کو نہیں بھول سکتا کسی کو پتہ ہی نہیں کہ اس کیس میں کتنے لوگ بک چکے ہیں میں کس طرح منتیں کرکے گواہوں کو عدالت لاتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ میں نے اللہ کے نام پر بیٹے کے قاتلوں کومعاف کیا ہے، اگر سپریم کورٹ اس پر سوموٹو ایکشن لیتی ہے تو پھر یہ ان کی قسمت ہے کہ وہ کدھر جائیں گے۔
اگر میں پاکستان سے جاؤں گا تو بتا کرجاؤں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میری کسی نے ٹانگ نہیں توڑی، میں انجری کی وجہ سے بسترپرہوں۔ ڈی ایس پی اورنگزیب نے کہا کہ مرے خاندان والوں نے عید پر بھی میرے گھر آکر افسوس نہیں کیا۔ میرے مخالف وکیل نے مجھے کہا کہ میں آپ کے خلاف کیس لڑرہا ہوں لیکن میرے گھر والے آپ کے حق میں ہیں۔ نبیل گبول کے علم میں نہیں ہے کہ میں نے معافی کا فیصلہ اپنے گھر والوں کے مشورے سے کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب میں ٹی وی پر شاہ رخ کی وکٹری کا بنا ہوا نشان دیکھتا ہوں تو مجھے آگ لگ جاتی ہے۔
پروگرام میں شریک ایم کیو ایم کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ اورنگزیب کو اچھی طرح جانتا ہوں، یہ اپنے بیٹے کا قتل معاف نہیں کرسکتا۔ شاہ رخ جتوئی کا جیل سے باہر آنا کسی ڈیل کا حصہ ہوسکتا ہے۔ اداکار شمعون عباسی نے کہا کہ میرا چھوٹا بھائی بالکل شاہ زیب جیسا ہے ،جب میں اس کو دیکھتا ہوں تو مجھے مقتول شاہ زیب یاد آجاتا ہے اور اسکی وجہ سے ہی میرا جذبہ جاگاتھا۔ اگر یہ سب ہی کرنا تھا تو یہ پہلے ہی کردیتے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔