- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
- ’آزادی‘ یا ’ذمہ داری‘۔۔۔ یہ تعلق دو طرفہ ہے!
ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مایا علی نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے اپنی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کی تشہیر کے سلسلے میں وسیم بادامی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے آئٹم نمبرزسمیت مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔
دوران گفتگو مایا علی نے فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کیے جانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرامے اور فلم میں فرق ہوتا ہے۔ لوگ فلم تفریح کے لیے دیکھنے جاتے ہیں، فلم میں شامل گانوں کو چاہے آپ آئٹم نمبرکہہ لیں، شادی نمبر کہہ لیں یا کچھ بھی کہہ لیں، فلم میں شامل تمام گانے لوگوں کوتفریح فراہم کرتے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کی ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول
مایاعلی نے فلم ’’طیفا ان ٹربل‘‘ میں اپنے ساتھی اداکارعلی ظفر اور میشا شفیع کے جنسی ہراسانی معاملے پربات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں میں سے کون جھوٹ بول رہا ہے اورکون سچ یہ وہ نہیں جانتیں لیکن اتنا ضرورجانتی ہیں کہ ان کا علی ظفر کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔
میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، نیلم منیر اورمہوش حیات میں سے کسے پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا سمجھتی ہیں تو مایا علی نے کہا کہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان پاکستان فلم انڈسٹری کی سنڈریلا ہیں۔
https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1147937581390344193
واضح رہے کہ مایا علی کی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ عیدالضحیٰ کے موقع پرریلیزکی جائے گی۔ فلم میں ان کے ساتھ شہریارمنورمرکزی کردارمیں نظر آئیں گے جب کہ اداکارہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردارادا کررہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔