نوازشریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے، ترجمان (ن) لیگ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2019
جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کئے۔ مریم اورنگزیب  فوٹو:فائل

جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کئے۔ مریم اورنگزیب فوٹو:فائل

 اسلام آباد: ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے جج کو ہٹانے کے بعد نوازشریف کیخلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلے کو بھی کالعدم قرار دیا جائے اور فوری رہا کیا جائے، تصدیق ہوگئی کہ ویڈیو اصلی ہے، جج صاحب نے تسلیم کرلیا ہے کہ دباؤ پر فیصلے کئے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جج کو ہٹانے کے بعد نواز شریف کے خلاف فیصلے کی قانونی حیثیت خود بخود ختم ہوگئی ہے، جج کو ہٹانے سے ثابت ہو گیا ہے کہ مریم نواز جو حقائق عوام کے سامنے لائیں وہ درست ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔