راولپنڈی کی 2 احتساب عدالتیں ختم، اہم ریکارڈ لاوارث ہوگیا

قیصر شیرازی  جمعرات 12 ستمبر 2013
ریکارڈ کی حفاظت کے لیے کسی کو مامور نہیں کیا گیا، عملہ دوسری عدالتوں کو منتقل. فوٹو: فائل

ریکارڈ کی حفاظت کے لیے کسی کو مامور نہیں کیا گیا، عملہ دوسری عدالتوں کو منتقل. فوٹو: فائل

راولپنڈی:  وزیراعظم نواز شریف،وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کی مکمل فیملیز کیخلاف اربوں روپے کی کرپشن کے3ریفرنس اتفاق فاؤنڈری، رائے ونڈ محل،حدیبیہ پیپر ملز اورسابق صدرآصف علی زرداری کے خلاف زیرسماعت اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کرنیوالی خصوصی احتساب عدالت نمبر4 سمیت راولپنڈی کی2 احتساب عدالتیں باضابطہ طور پر ختم کر دی گئی ہیں۔

احتساب عدالت نمبر3اور4کوختم کیا گیا ہے۔ احتساب عدالت نمبر3کے تمام عملہ کوانسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت اسلام آباد جبکہ عدالت نمبر4کے تمام عملہ کوبینکنگ جرائم کی خصوصی عدالت اسلام آباد میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نمبر1 اور2 راولپنڈی میں رہ گئی ہیں ان دونوں عدالتوں میں اس وقت مجموعی طور پر12مقدمات زیرسماعت ہیں،عدالت نمبر1میں جج بھی تعینات نہیں  ہے صرف عدالت نمبر2میں جج الطاف حسین مہار فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ختم کی جانے والی عدالتوں میں انتہائی قیمتی واہم ترین مقدمات کا ریکارڈ موجود ہے جواب لاوارث ہوگیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔