حکومت نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع  کرادی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2019
قرارداد پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں

قرارداد پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں

اسلام آباد: تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی قرارداد جمع کرادی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اور آزاد سینیٹرز کے 11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ اپوزیشن کا چیئرمین سینیٹ کیلیے میرحاصل بزنجو کے نام پراتفاق

اس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سمیت آزاد قبائلی سینیٹرز کے وفد نے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔