جنسی تشدد کے الزامات: برطانوی دارالعلوم کے نائب امیر اسپیکر نائجل ایوانز مستعفی

اے پی پی  جمعرات 12 ستمبر 2013
نائجل ایوانزکو پہلے پہل رواں سال مئی میں ریپ اورجنسی تشدد کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

نائجل ایوانزکو پہلے پہل رواں سال مئی میں ریپ اورجنسی تشدد کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔ فوٹو : فائل

لندن:  برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام کے نائب سپیکر نائجل ایوانزجنسی تشددکے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

کرائون پراسیکیوشن سروس کا کہناہے کہ قدامت پسندجماعت کے رکن پارلیمنٹ نائجل ایوانزکیخلاف2002ء سے2013ء کے درمیان جنسی زیادتی کے8 الزامات ہیں۔

نائجل ایوانزکوپہلے پہل رواں سال مئی میں ریپ اورجنسی تشدد کے الزام میں گرفتارکیاگیاتھا۔ ایک ماہ بعدجون میں اس قسم کے مزید3 الزامات میں اسے دوبارہ گرفتارکیاگیا۔ نائجل ایوانزکومنگل کوجنسی اسکینڈل کے تازہ کیس میں تیسری بارحراست میں لیاگیا۔55 سالہ برطانوی رکن پارلیمنٹ 18 ستمبرکو یریسٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔