ایئر کینیڈا کے طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2019
26 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دے دی گئی جب کہ 9 کو اسپتال لے جانا پڑا۔ فوٹو : فائل

26 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی طبی امداد دے دی گئی جب کہ 9 کو اسپتال لے جانا پڑا۔ فوٹو : فائل

ہوائی: کینیڈا سے سڈنی جانے والا طیارے کے موسم کی خرابی کے باعث فضا میں ہچکولے کھانے سے 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئر کینیڈا کے طیارے کو موسم کی خرابی کے باعث ہوائی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی تاہم اس دوران طیارے کے فضا میں ہچکولے کھانے اور زوردار جھٹکے لگنے کے باعث 35 مسافر زخمی ہوگئے۔

طیارے کے فضا میں تیزی سے اوپر اور نیچے جاتے ہوئے مسافروں کے سر اور گردن چھت سے ٹکرائے جس کی وجہ سے مسافروں کو چوٹ آئیں جنہیں ہوائی ایئرپورٹ پر طبی امداد فراہم کردی گئی جب کہ 9 مسافروں کو اسپتال لے جانا پڑا۔

واضح رہے کہ ایئر کینیڈا کے بوئنگ 777  طیارے میں 269 مسافر اور عملے کے 15 ارکان سوار تھے، موسم کی صورت حال درست ہونے پر طیارے کو پرواز کی اجازت دے دی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔