ممبئی میں پولیس کا سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپہ

ویب ڈیسک  جمعـء 12 جولائی 2019
سوناکشی سنہا پر معاہدوں کے باوجود شو میں شرکت نہ کرنے کا الزام  ہے۔ فوٹو: فائل

سوناکشی سنہا پر معاہدوں کے باوجود شو میں شرکت نہ کرنے کا الزام ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پولیس نے دھوکہ دہی میں ملوث بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا تاہم اداکارہ گھر پر موجود نہیں تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے  اداکارہ سوناکشی سنہا کے گھر پر چھاپا مارا تاہم اداکارہ کی گھر پر عدم موجودگی کی وجہ سے پولیس ان سے تفتیش نہ کر سکی۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں 2018 میں اداکارہ کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس دائر کیا گیا جس میں درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ تمام تر معاہدوں کے باوجود سوناکشی دہلی میں ہونے والے ایونٹ میں شرکت نہ کر سکیں جس کی وجہ سے شو کی انتظامیہ کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا۔

دوسری جانب سوناکشی سنہا کے ترجمان کی جانب سے تردید کی گئی اور کہا گیا کہ دھوکہ دہی کے حوالے سوناکشی سنہا پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹ پر مبنی  ہیں۔

واضح رہے کہ سوناکشی سنہا ان دنوں سلمان خان کی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔