ورلڈ کپ فائنل برطانوی شائقین ٹی وی پر مفت دیکھ سکیں گے

اے ایف پی  ہفتہ 13 جولائی 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 لندن: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کو شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل برطانیہ میں مفت نشر کیا جائے گا۔

ملک میں لائیو کرکٹ نشریات 2005 سے سبسکرپشن کے ذریعے دیکھی جاتی ہیں، بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ ای سی بی کا یہ فیصلہ ملک میں کرکٹ کی کم ہوتی مقبولیت کو بڑھانے کی ایک کوشش ہے تاکہ نوجوان نسل بھی اس میں بھرپور دلچسپی لے۔

گزشتہ دنوں برطانیہ میں ویمنز فٹبال ورلڈکپ کے میچز بھی فری نشر کیے گئے جس میں انگلینڈ نے سیمی فائنل تک رسائی پائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔