وزارت صحت نے پاکستان ہیلتھ نالج ہب پورٹل لانچ کردی

صحت کے حوالے سے نوٹیفکیشن، رپورٹس اور دیگر معلومات تلاش کی جاسکیں گی


Numainda Express July 13, 2019
وفاقی دارالحکومت میں تقریب، وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پورٹل کا افتتاح کیا

وزارت قومی صحت نے ''پاکستان ہیلتھ نالج ہب'' کے نام سے پہلی ہیلتھ معلوماتی پورٹل لانچ کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے پورٹل کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کا کہنا تھا کہ ہمیں سرکاری شعبے میں معمول کی پریکٹس کیلیے دستیاب معلومات کو موثر طور پر استعمال کرنے کے لیے تبدیلی لانا ہوگی۔

ہیلتھ نالج ہب سے صحت کے شعبے سے متعلق نوٹیفکیشن، رپورٹس اور دیگر پبلیکیشنز والی معلومات کی فراہمی اوراس میں محفوظ رکھی گئی معلومات کو آسانی سے تلاش کی جاسکیں گی۔

مقبول خبریں