سعودی وزارت تعلیم کو بچوں کی درسی کتاب میں غلطی کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
عربی زبان میں چھپنے والی کتاب میں ایک سفید اور سیاہ رنگ کے کتے کی تصویر کے نیچے بچوں کو بتایا گیا کہ اسے بکری کہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

عربی زبان میں چھپنے والی کتاب میں ایک سفید اور سیاہ رنگ کے کتے کی تصویر کے نیچے بچوں کو بتایا گیا کہ اسے بکری کہتے ہیں۔ فوٹو: فائل

ریاض: تعلیمی نصاب میں غلطیاں صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دیگر ممالک میں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں، اس کی تازہ ترین مثال سعودی عرب میں سامنے آئی جہاں وزارت تعلیم کی جانب سے فراہم کی جانے والی ایک کتاب میں کتے کی تصویر کے سامنے بکری کا نام شائع کردیا گیا۔

سعودی اخبار کے مطابق عربی زبان میں چھپنے والی کتاب میں ایک سفید اور سیاہ رنگ کے کتے کی تصویر کے نیچے بچوں کو بتایا گیا کہ اسے بکری کہتے ہیں۔ سعودی ماہرین تعلیم نے وزارت تعلیم کو اس غلطی پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ دیگر ممالک میں  کتے کو بکری کہا جاتا ہو لیکن سعودی عرب میں نہیں اور بچوں کی درسی کتب میں اس طرح کی غلطی کرنا انتہائی سنگین جرم ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔