حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی کے اغوا و قتل میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 13 جولائی 2019
ملزم عثمان بنگالی کے خلاف مقدمہ قتل میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کی ہے، ایس ایس پی۔ فوٹو: فائل

ملزم عثمان بنگالی کے خلاف مقدمہ قتل میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ شامل کی ہے، ایس ایس پی۔ فوٹو: فائل

 حیدرآباد: کم سن بہن بھائی کے اغوا اور قتل کے ملزم عثمان بنگالی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق دو روز قبل حیدرآباد میں کم سن بہن اور بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا، مقتولین کے والد انتظار سیال نے  اپنے محلے دارعثمان پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اس کے دونوں بچوں کو ورغلا کر ساتھ لے گیا تھا اور اس نے ہی بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان بنگالی کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حیدرآباد میں کم سن بہن بھائی زیادتی کے بعد قتل

ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ نے ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا ہے کہ کم سن بہن بھائی کو اغوا کرکے قتل کرنے والے ملزم عثمان بنگالی کو گرفتار کرلیا ہے، اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سرفراز نواز شیخ کے مطابق ملزم کی بچوں کولے جاتے وقت اور دیگر ویڈیو حاصل کی ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ ملزم بہن بھائی کو گھمانے کے لیے موٹرسائیکل پر لے کر نکلا، ملزم نے پہلے رخسانہ کو زیادتی اور قتل اور اس کے بعد قادر بخش کو قتل کیا، مزید تحقیقات بھی کررہے ہیں کہ واردات میں کوئی دوسرا ملزم بھی شریک ہے یا نہیں ، تاہم اب تک ملنے والے تمام شواہد عدالت میں تمام بطور ثبوت پیش کریں گے، امید ہے کہ ثبوت دیکھ کر عدالت ملزم عثمان بنگالی کو فوری طور پر سزا دے گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔