دپیکا پڈوکون نے كترینہ کیف کو كمرشل سے آؤٹ کردیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
بلاک بسٹر فلم”چنائے ایكسپریس“ كی كامیابی كے بعد دپیكا پڈوكون ان دنوں بالی ووڈ كی ہاٹ فیورٹ ادكارہ بن گئی ہیں، بھارتی جریدہ  فوٹو: فائل

بلاک بسٹر فلم”چنائے ایكسپریس“ كی كامیابی كے بعد دپیكا پڈوكون ان دنوں بالی ووڈ كی ہاٹ فیورٹ ادكارہ بن گئی ہیں، بھارتی جریدہ فوٹو: فائل

ممبئی:  دپیكا پڈوكون نے كترینہ كیف كو كمرشل سے کم معاوضے کے باجود كک آؤٹ كركے 6 كروڑ كی ڈیل كرلی۔

بلاک بسٹر فلم”چنائے ایكسپریس“ كی كامیابی كے بعد دپیكا پڈكون ان دنوں بالی وڈ كی ہاٹ فیورٹ ادكارہ بن گئی ہیں، بیوٹی سوپ كے اایک انٹرنیشل برانڈ نے اپنے اشتہار كے لیے پہلے كترینہ كیف سے 4 كروڑ میں  ڈیل كی لیكن اب یہ اشتہار دپیكا پڈكون كریں  گی اور اس سلسلے میں  انہوں  نے 6 كروڑ روپے كی ڈیل فائنل كی ہے۔

بھارتی جریدے کے مطابق فلم ”چنائے ایكسپریس“ کی کامیابی کے بعد برانڈ کی تشہیر کے لئے بیوٹی سوپ کمپنی کے عہدیدار کئی روز سے ڈیپیکا پڈوکون سے رابطے میں تھے اور بالآخر وہ ڈمپل کوئن سے 6 کروڑ کی ڈیل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔