مشیرخارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیرخارجہ سے کرغیزستان میں کل ملاقات متوقع

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
کرغستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوٹو: فائل

کرغستان کے شہر بشکیک میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ فوٹو: فائل

بشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس کل کرغیزستان میں شروع ہو رہا ہے جہاں مشیر  خارجہ  سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی ملاقات ہو گی۔

کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والے اجلاس کے دوران سرتاج عزیز اورسلمان خورشید لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کریں گے اورپاک، بھارت وزرائے اعظم کی  رواں ماہ  نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقات کے لئے لائحہ عمل طے کریں گے، توقع ہے کہ مشیرخارجہ اوربھارتی وزیرخارجہ کی  ملاقات سے لائن آف کنٹرول پر جاری کشیدگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔