حکومت کا پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی نج کاری کا فیصلہ

ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے پی آئی اے کے بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیراعظم فوٹو: فائل

قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے پی آئی اے کے بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیراعظم فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے پی آئی اے کے 26 فیصد حصص کی پی ٹی سی ایل کی طرز پر نج کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آبادمیں وزیر اعظم نوازشریف کی صدارت میں پی آئی اے بورڈ اور انتظامیہ کا اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ادارے کی کارکردگی اور خسارے پر بریفنگ دی گئی، پی آئی اے کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا  کہ ماہانہ ساڑھے 3 ارب روپے کا خسارہ حکومت کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے، بد انتظامی اور کرپشن نے ادارے کو تباہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ  قومی ایئرلائن کی نج کاری کے لئے پی آئی اے کے بورڈ سے منظوری لی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔