گوادر میں 3 مزدوروں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا

اے ایف پی / ویب ڈیسک  جمعرات 12 ستمبر 2013
نامعلوم مسلح افراد نے گوادر میں سنتسر کے علاقے میں واقع پتھر کاٹنے کے پلانٹ پر دھاوا بول کر وہاں پڑی مشینری کو آگ لگا دی۔  فوٹو: فائل

نامعلوم مسلح افراد نے گوادر میں سنتسر کے علاقے میں واقع پتھر کاٹنے کے پلانٹ پر دھاوا بول کر وہاں پڑی مشینری کو آگ لگا دی۔ فوٹو: فائل

گوادر: گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 مزدوروں کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا اور لاشیں پھینک کر فرار ہوگئے۔

مقامی حکام نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گوادر میں سنتسر کے علاقے میں واقع پتھر کاٹنے کے پلانٹ پر دھاوا بول کر وہاں پڑی مشینری کو آگ لگا دی اور پلانٹ کے مالک اور 3 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے، مسلح افراد نے 3 مغوی مزدوروں کا قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دیں جب کہ پلانٹ کے مالک کو ابھی تک یرغمال بنایا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے گوادر میں کوسٹ گارڈز کی چیک پوسٹ پر کئے گئے حملے میں 7 کوسٹ گارڈز ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔