ژوب میں بھیڑ بكریوں کی اسمگلنگ سے گوشت کی قیمتیں بڑھ گئیں

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 14 جولائی 2019
قیمتوں میں اضافے کے باعث گوشت غریب نادار عوام كے قوت خرید سے باہر ۔ فوٹو : فائل

قیمتوں میں اضافے کے باعث گوشت غریب نادار عوام كے قوت خرید سے باہر ۔ فوٹو : فائل

ژوب: ضلع انتظامیہ کی عدم توجہ كے باعث شہر سے روزانہ پک اپ گاڑیوں كے ذریعے سینكڑوں بھیڑ بكریوں کی اسمگلنگ عروج پر ہے جس کے باعث گوشت کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

شہر سے دن دیہاڑے روزانہ کی بنیاد پر پک اپ گاڑیوں كے ذریعے سینكڑوں بھیڑ بكریاں صوبے سے باہر دیگر شہروں كے علاوہ خیبر پختون خوا كے شہر ڈی آئی خان كو بھی اسمگل ہورہی ہیں جس کی وجہ سے شہر میں بھیڑ بكریوں كی قیمتوں كے ساتھ ساتھ گوشت کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کے باعث گوشت غریب نادار عوام كے قوت خرید سے باہر ہے، ژوب كے قصائی بھی انتہائی مہنگے داموں میں بھیڑ بكریاں خرید رہے ہیں۔

عوام نے صوبائی وزیر داخلہ سے اپیل کی ہے كہ شہر سے لیویز اور ایف سی کی چیک پوسٹوں کے ذریعے بھیڑ بكریوں کی روک تھام اور اسمگلنگ کو ناکام بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔