گرین لائن بس منصوبے میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کا خدشہ

اشرف علی  پير 15 جولائی 2019
گرین لائن بس منصوبے کا دوسرامرحلہ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

گرین لائن بس منصوبے کا دوسرامرحلہ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کراچی: گرین لائن بس منصوبے کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کاخدشہ ہے۔

گرین لائن بس منصوبے کا دوسرامرحلہ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازع کا شکار ہے۔ ایم اے جناح روڈ تاج میڈیکل کمپلیکس تا میونسپل پارک (جامع کلاتھ مارکیٹ) پر ڈیزائن میں اختلاف کے باعث ترقیاتی کام شروع نہیں کیا جا سکا۔ دونوں حکومتوں نے مختلف ڈیزائن تشکیل دیے، وفاق نے سندھ کا جبکہ سندھ نے اس کا ڈیزائن مسترد کر دیا۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ بی آر ٹی ایس پراجیکٹ کی طرح مکمل ہوتا نظر نہیں آرہا،اس کی تکمیل میں مزید ڈیڑھ سال کی تاخیر کاخدشہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔