غلام نبی میمن کراچی پولیس چیف تعینات، نوٹی فکیشن جاری

 پير 15 جولائی 2019
 قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ کراچی بنادیا گیا۔ فوٹو: فائل

قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ کراچی بنادیا گیا۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے غلام نبی میمن کو کراچی پولیس کا نیا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

سندھ حکومت نے پولیس میں اعلیٰ عہدوں پر تبادلے اور تقرریاں کی ہیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر امیر شیخ کی جگہ اب غلام نبی میمن کراچی پولیس کے نئے سربراہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ عمران یعقوب منہاس کو اے آئی جی اسپیشل برانچ ، فرحت علی جونیجو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ  جب کہ قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اینڈ ٹریننگ کراچی بنادیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔