افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 15 جولائی 2019
بم دھماکے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

بم دھماکے میں 18 افراد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں مصروف ترین شاہراہ پر زور دار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار کی مصروف شاہراہ کے کنارے نصب بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔  دھماکے کے وقت ایک ٹرک سڑک سے گزر رہا تھا جس میں 30 افراد سوار تھے۔

ریسکیو اداروں نے بم دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ  پڑھیں : افغانستان میں طالبان جنگجؤوں کے ساتھ مقابلے میں امریکی فوجی ہلاک

قندھار پولیس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ بم دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم طالبان کی جانب سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا۔ دوحہ میں افغان امن مذاکرات کے باوجود افغانستان میں دھماکوں کا سلسلہ جاری ہے۔

American Soldier Killed in Afghanistan

دوسری جانب گزشتہ روز فریاب کے علاقے میں طالبان جنگجوؤں کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی کی شناخت 40 سالہ جی رائن سارٹر کے نام سے ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔