- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
آئی سی سی ٹیم آف ورلڈکپ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈکپ 2019ء کی آئی سی سی ٹیم آف ورلڈکپ کا اعلان کر دیا۔
کرکٹ شائقین کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی بیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے لیکن اس میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔ کرکٹ کی عالمی باڈی کی طرف سے اعلان کر دہ ٹیم کا کپتان نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو بنایا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن روئے، بھارت کے روہت شرما، انگلینڈ کے جوئے روٹ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، آسٹریلیا کے ایلکس کیری، آسٹریلیا ہی کے مچل اسٹارک، انگلینڈ کے جوفرا آرچر، نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن اور بھارت کے جسپریت بمرا شامل ہیں۔
Your #CWC19 Team of the Tournament! pic.twitter.com/6Y474dQiqZ
— ICC (@ICC) July 15, 2019
بھارت کے روہت شرما نے 9 میچوں میں 648 رنز بنائے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمینوں میں ٹاپ پر رہے، کین ولیم سن نے ورلڈکپ کے 9 میچوں میں 82.57 کی اوسط سے 578 رنز کی اننگز کھیلی اور فہرست میں چوتھے نمبر پر رہے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ نے 556 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر رہے۔ جیسن روئے 443 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
بنگلہ دیش کے شکیب الحسن نے ٹورنامنٹ میں عمدہ آل راﺅنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 500 رنز بنانے کیساتھ ساتھ 10 وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔ فائنل کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے بین اسٹوکس نے ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں 89 رنز بنانے کے بعد اینڈل فیلوک وائیو کا ناقابل یقین کیچ بھی پکڑا اور سری لنکا کیخلاف 82 رنز کی اننگز کھیلنے کے علاوہ آسٹریلیا کیخلاف 89 رنز بھی بنائے۔
ایلکس کیری نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں مشکل وقت میں اپنی ٹیم کیلئے 71 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیمی فائنل میچ میں بھی 46 گیندوں پر 70 رنز بنائے مگر اپنی ٹیم کو شکست سے بچانے میں ناکام رہے البتہ ٹورنامنٹ میں وہ 375 رنز بنا کر ورلڈکپ ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔
مچل اسٹارک نے ورلڈکپ کے 10 میچوں میں 27 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نہ صرف آسٹریلین لیجنڈ بولر گلین میک گراتھ کا 26 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑا بلکہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔ نیوزی لینڈ کے لوکی فرگوسن 21 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے، انگلینڈ کے جوفرا آرچر نے ٹورنامنٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں اور ٹاپ تھری بولرز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 18 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ بولرز کی لسٹ میں پانچویں نمبر پر رہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔