کراچی بدامنی کیس:سپریم کورٹ کا5رکنی لارجربینچ 18ستمبرکوسماعت کریگا

آن لائن  جمعـء 13 ستمبر 2013
فاضل بینچ ان رپورٹس کی روشنی میں کیس کی مزید سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

فاضل بینچ ان رپورٹس کی روشنی میں کیس کی مزید سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد:  سپریم کورٹ کا5رکنی لارجربینچ 18ستمبرکوکراچی میں بدامنی کیس کی سماعت کرے گا اس دوران سندھ حکومت وفاق ڈی جی رینجرزاورپولیس کی جانب سے خصوصی رپورٹس جمع کروائی جائیں گی۔

فاضل بینچ ان رپورٹس کی روشنی میں کیس کی مزید سماعت کرے گا۔چیف جسٹس افتخارچوہدری کی سربراہی میں جسٹس جوادایس خواجہ،جسٹس شیخ عظمت سعید،جسٹس خلجی عارف حسین اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 5رکنی لارجربینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔