- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
شہباز شریف عمران خان کے خلاف برطانیہ میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرینگے، شاہد خاقان
اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر افراد جو بیانات دے رہے ہیں شہباز شریف ان کے خلاف انگلینڈ کی عدالتوں میں ہتک عزت کا دعوی کررہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر ایسٹ ریکوری یونٹ کے انچارج ہیں لیکن آج تک ان سے کوئی اثاثہ ریکور نہ ہوا ان کا سب سے بڑا اثاثہ جھوٹ لگتا ہے، ڈیلی میل میں خبر لگوائی گئی اور برطانوی ادارے نے مجبور ہو کر چھٹی کے دن ڈیلی میل کی خبر کی تردید کر دی۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر کا کام پریس کانفرنس کرنا نہیں، عمران خان، شہزاد اکبر اور دیگر افراد جو بیانات دے رہے ہیں شہباز شریف ان کے خلاف انگلینڈ کی عدالتوں میں ہتک عزت کا دعوی کررہے ہیں، ان میں ہمت ہیں تو ثبوت کے ساتھ پیش ہوں، ان جھوٹوں میں ہمت نہ ہو گی کہ یہ وہاں پیش ہوں۔
یہ پڑھیں: شہبازشریف مجھ پر مقدمہ کریں
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے بجٹ میں کرپشن ثابت نہیں کرسکے تو برطانوی ادارے کے فنڈز پر بات کر رہے ہیں، اس فنڈ کا پنجاب حکومت سے تعلق نہیں مشرف دور کا تھا اس پر کہہ رہے ہیں شہباز شریف نے کرپشن کی، 2011ء اور 12 کے پے آرڈر پیش کیے گئے معلوم کر لیا جائے یہ کس کے اور کہاں کے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اگر ایرا کے فنڈ ز پر کیس بنانے ہیں تو پرویز مشرف پر بھی بنائیں ان کے دور میں یہ سب ہوا، نوید اکرم کا ذکر کیا گیا کہ انہوں نے گواہی دی جب کہ نوید اکرم کو شہباز شریف نے کرپشن پر نکالا تھا اور ان سے 40 کروڑ کی ریکوری ہوئی اور کیس نیب کے حوالے کیا گیا تھا، جس شخص کو گرفتار کیا گیا اسکا کہہ رہے ہیں کہ ان کے ساتھ ملوث تھا، حقیقت یہ ہے کہ آج تک جو بات عمران خان نے کی اس میں کوئی سچ نہ نکلا، اگر ثبوت ہیں نیب، ایف آئی اے کو دیں اور شہباز شریف کو گرفتا ر کریں وہ پہلے بھی جیل رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے آج پریس کانفرنس کے دوران ڈیلی میل کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز شریف کی فیملی 24 ملین ڈالر کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے، حمزہ شہباز کے نوے فیصد اثاثے اسی طرح ٹی ٹی سے بنے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔