ورلڈکپ فتح پر یادگاری ٹکٹ جاری کیے جائیں گے، ملکہ کی مبارکباد

اسپورٹس رپورٹر  منگل 16 جولائ 2019
3ماہ کیلیے 15پوسٹ باکسز پر بھی سفید رنگ کرتے ہوئے ان کو گولڈن بال اور بیٹ سے آراستہ کیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

3ماہ کیلیے 15پوسٹ باکسز پر بھی سفید رنگ کرتے ہوئے ان کو گولڈن بال اور بیٹ سے آراستہ کیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

 لاہور:  انگلینڈ کی ورلڈکپ فتح پر یادگاری ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔

ملکہ الزبتھ کی جانب سے ٹیم کو مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کیویز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، رائل میل پوسٹل سروس کی جانب سے مینز اور ورلڈکپ 2017جیتنے والی ویمنز ٹیم کے اعزاز میں بھی یادگاری ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

3ماہ کیلیے 15پوسٹ باکسز پر بھی سفید رنگ کرتے ہوئے ان کو گولڈن بال اور بیٹ سے آراستہ کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔