بین اسٹوکس کے والد نیوزی لینڈ میں سب سے قابلِ نفرت باپ

اسپورٹس رپورٹر  منگل 16 جولائی 2019
گیرارڈ کو فائنل کے بعد کئی فون کالز موصول ہوئیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، رپورٹس۔ فوٹو: فائل

گیرارڈ کو فائنل کے بعد کئی فون کالز موصول ہوئیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، رپورٹس۔ فوٹو: فائل

 لاہور: بین اسٹوکس کے والد کیویز کی سخت تنقید کا نشانہ بن گئے۔

ورلڈکپ فائنل میں انگلینڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رائونڈر کا آبائی تعلق نیوزی لینڈ سے ہے۔ ان کے والد گیرارڈ اسٹوکس نے کہاکہ اپنے بیٹے کی اچھی کارکردگی کی خوشی لیکن کیویز کے ہارنے پر سخت مایوسی بھی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گیرارڈ کو فائنل کے بعد کئی فون کالز موصول ہوئیں اور تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، انھوں نے کہاکہ شاید میں اس وقت لوگوں کی نظروں میں نیوزی لینڈ کا سب سے قابل نفرت باپ ہوں۔

یاد رہے کہ گیرارڈ رگبی کوچنگ کا معاہدہ ہونے پر انگلینڈ منتقل ہوگئے تھے جہاں بین اسٹوکس کی کرکٹ پروان چڑھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔