آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، اسٹائرس بلیک کیپس زیرو رنز سے ہار گئے، اخبار

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کیوی کوچ۔ فوٹو: فائل

فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کیوی کوچ۔ فوٹو: فائل

ویلنگٹن /  لندن:  انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین بھی انتہائی مایوس دکھائی دیے۔

مقامی اخبار نے اس مناسبت سے شہ سرخی لگائی کہ ’ اینڈ آف دی ورلڈ!، بلیک کیپس زیرو رنز سے ہارگئے۔‘مقامی ریڈیو کے مطابق پیرکو ویلنگٹن کی سڑکیں ویران رہیں اور شکست پر کیوی شائقین غمزدہ دکھائی دیے، سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’آئی سی سی کا شاندار کارنامہ، آپ نے اچھا مذاق کیا!۔‘‘

فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کیوی کوچ

کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر ’’مشترکہ فاتح‘‘ والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ بائونڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔