ڈیوس کپ، پاکستان میں کھیلنے پرسیکیورٹی تحفظات نہیں، روہن بوپنا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
میں پاکستان جاکر ان مقابلوں کو کھیلنے میں نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں، ڈبلز اسپیشلسٹ۔ فوٹو: فائل

میں پاکستان جاکر ان مقابلوں کو کھیلنے میں نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں، ڈبلز اسپیشلسٹ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: ماضی میں اعصام الحق کے کامیاب جوڑی دار رہنے والے بھارتی پلیئر روہن بوپنا نے کہاکہ مجھے ڈیوس کپ کیلیے پاکستان میں کھیلنے پر کوئی سیکیورٹی خدشات نہیں ہیں۔

ڈبلز اسپیشلسٹ روہن بوپنا نے کہا کہ مجھے پاکستان میں ڈیوس کپ ٹائی کھیلنے پر سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، میں ہمیشہ وہاں لطف اندوز ہوا اوروہ بہترین میزبان ہیں، میں پاکستان جاکر ان مقابلوں کو کھیلنے میں نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہوں۔

انھوں نے کہا کہ میری اعصام سے بھی بات ہوئی، وہ میرا بہت اچھا دوست ہے، اس نے مجھ سے کہاکہ سب ٹھیک ہوگا میں وہاں پہلے بھی کئی بار جا چکا اور ہمیشہ بڑی اچھی میزبانی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم 55 برس بعدایشیا اوشیانا گروپ ون ٹائی کیلیے ستمبر میں پاکستان کی مہمان بنے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔