داسو پاور پروجیکٹ، ایکنک نے اراضی منصوبے کی منظوری دیدی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 16 جولائی 2019
 ڈالرقیمت بڑھنے سے داسو،بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

ڈالرقیمت بڑھنے سے داسو،بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی اراضی خریداری منصوبے کی منظوری دیدی ہے جبکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے داسو اور بالا کوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ مشیر خزانہ نے پاور پروجیکٹس میں ڈالرز کی قیمت میں اضافہ شامل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ایکنک نے ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے بجلی اراضی کی خریدار کے منصوبے کی منظوری دے دی وزارت قانون کو اراضی خریداری سے متعلق ایک ہفتے میں رائے دینے کی ہدایت کردی گئی۔

ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کا منصوبہ منظور کرلیا 2160 میگا واٹ بجلی مانسہرہ سے اسلام آباد پہنچائی جائے گی منصوبے پر 90 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے وزارت منصوبہ بندی ڈالر کے شرح تبادلہ کو منصوبوں کی لاگت میں شامل کرنے کا طریقہ کار طے کرے ایکنک نے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ای پی سی کنٹریکٹ کی منظوری دیدی منصوبے پر 85 ارب 91 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

ایکنک نے پاور پراجیکٹس کے ٹیرف کے تعین کے لیے کمیٹی قائم کردی ،ایکنک نے پمز میں ماں بچے کی صحت مرکز توسیعی منصوبے کی منظوری دے دی منصوبے پر چار ارب روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ایکنک نے خیبرپختونخوا ٹوارزم پروگرام کی منظوری دے دی منصوبے پر 17 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی منصوبہ 2023 میں مکمل ہوگا۔

ایکنک نے بنیادی تعلیم کے فروغ کا منصوبہ منظور کرلیا ہے اور اس منصوبے پرچار ارب 62 کروڑ روپے لاگت آئے گا،ایکنک نے حویلی بہادر شاہ اور بلوکی ایل این جی پاور پلانٹ کے غیر منظور شدہ منصوبوں پر اعتراضات لگا دیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔