وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
وفاقی کابینہ رولز آف بزنس کے شیڈول ون میں ترمیم پر بھی غور کرے گی: فوٹو: فائل

وفاقی کابینہ رولز آف بزنس کے شیڈول ون میں ترمیم پر بھی غور کرے گی: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کوسربراہان مملکت کے سرکاری میڈیکل اخراجات پربریفنگ سمیت کابینہ شہبازایئربیس اور ملحقہ علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ قراردینے کی منظوری دے گی۔

دوسری جانب وفاقی وزیرشفقت محمود کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی گورنرہاوسز اورسرکاری عمارتوں کے استعمال پررپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بینک کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ نیوٹیک کے ایگزیکٹیوڈائریکٹرکی تعیناتی کی منظوری سمیت ای کامرس پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ کیپیٹل مارکیٹ ٹراسیکشن کی ادارہ سازی پربھی غورکرے گی۔ کابینہ کواب تک کے فیصلوں پرعملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ کابینہ رولز آف بزنس کے شیڈول ون میں ترمیم پر بھی غور کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔