فلم اوراسٹیج کی ناموراداکارہ تبارکہ کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

شوبز رپورٹر  منگل 16 جولائ 2019
بلیک میلرز کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے، اداکارہ: فوٹو: فائل

بلیک میلرز کو گرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے، اداکارہ: فوٹو: فائل

 لاہور: 

فلم اوراسٹیج کی نامور اداکارہ تبارکہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

اداکارہ تبارکہ نے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہیں نامعلوم نمبرزسے کالز آرہی ہیں اور شوبز میں کام کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر سے باہر نکلتی ہیں تو نامعلوم نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ان کا پیچھا کرتی ہیں۔

تبارکہ کا کہنا ہے کہ پولیس کو بھی رپورٹ کی لیکن تاحال کچھ نہیں بنا، اگرکام نہیں کروں گی تو اپنا گھرکہاں سے چلاؤں گی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزداراورتمام سیکیورٹی اداروں سے اپیل ہے کہ فنکاروں کی زندگیاں بچائیں اوربلیک میلرزکوگرفتار کرکے سخت کارروائی کی جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔