مادھوری ڈکشٹ کے والد طویل علالت کے بعد چل بسے

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2013
میرے والد ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہیں گے، مادھوری ڈکشت    فوٹو:فائل

میرے والد ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہیں گے، مادھوری ڈکشت فوٹو:فائل

ممبئ: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کے والد شنکر ڈکشٹ طویل علالت کے بعد  چل بسے۔

مادھوری ڈکشٹ کے والد شنکر ڈکشٹ گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم گزشتہ روزقبل ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ آج علی الصبح 91 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، مادھوری ڈکشتٹ کا کہنا تھا کہ میرے والد ہمیشہ میری یادوں میں زندہ رہیں گے، مادھوری نے والد کی موت پر تعزیت اور ان سے دل جوئی کرنے والوں کا بھی شکریہ بھی ادا کیا۔

مادھوری ڈکشٹ آج کل ایک ڈانس کے رئیلٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے رہی ہیں تاہم والد کے انتقال کے بعد اب ان کی جگہ یہ فرائض پریانکا چوپڑا ادا کریں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔