روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 16 جولائی 2019
انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا اور 160 روپے سے تجاوز کرگیا۔ فوٹو:فائل

انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا اور 160 روپے سے تجاوز کرگیا۔ فوٹو:فائل

 کراچی: ملک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے اور زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا اور 160 روپے سے تجاوز کرگیا۔ ڈالر کی قیمت 159.86 سے بڑھ کر 160.05 روپے پر بند ہوئی۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 161 روپے کی سطح پر آگیا۔ ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50 روپے پر بند ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔